حدیث نمبر: 2485
٢٤٨٥ - حدثنا وكيع عن زياد بن أبي مسلم قال: سمعت أبا العالية سئل بأي شيء كان الأنبياء يستفتحون الصلاة؟ قال: بالتوحيد والتسبيح والتهليل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ سے سوال کیا گیا کہ انبیاء کن کلمات سے نماز شروع کیا کرتے تھے ؟ فرمایا کہ وہ توحید، تسبیح اور تہلیل کے کلمات سے نماز شروع کیا کرتے تھے۔