مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من رخص في (ذلك) إذا عمل فيه بشيء باب: جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 24840
٢٤٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عبد الملك عن عطاء أنه سئل عن رجل اكترى إبلا فأكراها بأكثر من ذلك، قال: فتردد ساعة ثم قال: ما أرى به بأسا في رأيي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اونٹ کرایہ پر لے کر اس سے زیادہ کرایہ پردے دے ؟ آپ ایک لمحہ خاموش رہے پھر فرمایا میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔