مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24813

باب: کوئی شخص کسی سے سامان خریدے

رجل اشترى (من رجل متاعا)

حدیث نمبر: 24813
٢٤٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في رجل اشترى من رجل متاعا، فذهب يجيء (بحمال) (١) ينقله، فوجد صاحبه قد باعه، قال: إن وجد شيئًا بعينه أخذه، وإن كان قد ذهب فلم يقدر عليه فلا شيء له، وربحه الذي باعه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حماد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے سامان خریدا، پھر سامان اٹھانے والے کو لینے چلا گیا تاکہ اس کو منتقل کرے، پھر جب واپس آیا تو اس کا ساتھی اس کو آگے فروخت کرچکا تھا تو فرمایا کہ اگر بعینہٖ وہی چیز مل جائے تو اس سے لے لے۔ اور اگر دوسرا خریدنے والا لے جا چکا ہے اور اب وہ چیز نہیں مل سکتی تو اس پہلے مشتری کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔ اور نفع بائع کا ہوگا۔

حواشی
(١) في [ط]: (بجمال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24813
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 23738»