مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل (يبتاع) جارية فيجد بها (دبيلة) باب: کوئی شخص باندی خریدے پھر اس کے پیٹ پرپھوڑا پائے
حدیث نمبر: 24763
٢٤٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: حدثنا سفيان عن أشعث عن علي بن مدرك أن الضحاك بن قيس اختصم إليه في جارية وجد بها (الدبيلة) (١) وهو داء قديم يعرف أنه ليس مما يحدث [فقضى به على البائع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک کے پاس ایک باندی کا جھگڑا لایا گیا جس کو دبیلہ بیماری تھی۔ یہ ایک مشہور بیماری ہے جو اچانک نہیں لگتی تو حضرت ضحاک نے بائع کے خلاف فیصلہ کیا۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کا قول مجھے حضرت شریح کی بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ جب معلوم ہوجائے کہ وہ نیا نہیں ہے تو وہ واپس کیا جائے گا، اور مشتری سے قسم لی جائے گی کہ اس نے خریدنے سے قبل اس کو نہیں دیکھا تھا اور دیکھنے کے بعد وہ اس پر راضی نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (الدبيلا).