مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24754
باب: کوئی شخص نقد ثمن کے بدلے چیز فروخت کرے پھر اُس کو ساتھی سے خرید لے
في الرجل يبيع الشيء بالنقد ثم يشتريه من صاحبه
حدیث نمبر: 24754
٢٤٧٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا محمد بن مسلم عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: لا ينبغي أن يبيع بدين ويشتري به، ولا يبيع بنقد ويشتري بدين، ولا بأس أن يبيع بدين ويشتري بنقد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ادھار بیچ کر ادھار خریدنا صحیح نہیں۔ اسی طرح نقد بیچ کر ادھار خریدنا بھی صحیح نہیں۔ البتہ ادھار بیچ کر نقد خریدنا درست ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (بشير).