مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: لا يقبل من خصم حتى يحضر خصمه باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ خصم کی بات نہیں قبول کریں گے جب تک کہ دوسرا خصم حاضر نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 24678
٢٤٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن (زائدة) (١) عن سماك عن حنش عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا تقاضى إليك رجلان فلا تسمع ما يقول الأول، حتى تسمع ما يقول الآخر، فإنك سوف ترى كيف تقضي"، قال علي: فما زلت بعدها قاضيا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تمہارے پاس دو فیصلہ کروانے والے آئیں تو پہلے کی بات سن کر فیصلہ نہ کر جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لے، بیشک تو عنقریب دیکھ لے گا کیسے فیصلہ کیا جاتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں اس کے بعد ہمیشہ اسی طرح فیصلہ کرتا رہا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (زائد).