حدیث نمبر: 24644
٢٤٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (حنش) (١) بن الحارث عن علي ابن مدرك النخعي أن رجلا اشترى من رجل جارية فلم يجد لها أضراسا، فخاصمه إلى شريح، فقال شريح: بينتك أنه (باعكها) (٢) وليس لها أضراس، وإلا فيمينه (باللَّه) (٣) أنه (باعكها) (٤) ولها أضراس.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مدرک النخعی سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے باندی خریدی اس کی داڑھ نہ تھی، وہ جھگڑا حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس لے گیا، حضرت شریح نے فرمایا : تو اس بات پر گواہ پیش کر کہ اس نے تجھے بلا داڑھ کے باندی فروخت کی ہے، وگرنہ وہ قسم اٹھائے گا کہ اس نے تجھے فروخت کیا ہے اور اس کی داڑھ تھی۔

حواشی
(١) في [أ، ح]: (حسن)، وفي [هـ]: (حسين).
(٢) في [هـ]: (باعها).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ز]: (باعها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24644
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24644، ترقيم محمد عوامة 23581)