مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24626
باب: کوئی شخص کچھ سالوں کے لئے اپنا گھر کرایہ پر دے دے
الرجل (يؤجر) داره (سنين)
حدیث نمبر: 24626
٢٤٦٢٦ - قال: أيوب: عن محمد بن سيرين: إنما (يرثون) (١) من ذلك ما (كان) (٢) يملك في حياته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایوب، حضرت محمد بن سیرین سے نقل کرتے ہیں کہ ورثاء اس میں سے صرف اسی چیز کے وارث ہوں گے جس کا وہ اپنی زندگی میں مالک تھا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (يوثرون).
(٢) سقط من: [ز].