مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة باب: جو حضرات تکبیر تحریمہ کے علاوہ بھی رفع یدین کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 2453
٢٤٥٣ - [حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: وإن أصحاب النبي ﷺ في صلاتهم كأن أيديهم المراوح إذا ركعوا، وإذا رفعوا رؤوسهم (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے دوران رکوع میں جا تے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو پنکھوں کی طرح بلند کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ سعيد وقتادة مدلسان.