مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة باب: جو حضرات تکبیر تحریمہ کے علاوہ بھی رفع یدین کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 2452
٢٤٥٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (أبو حمزة) (١) قال: رأيت ابن عباس يرفع يديه إذا افتتح الصلاة، وإذا ركع، وإذا رفع رأسه من الركوع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [د، هـ]: (جمرة).