مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24484
باب: قضاء کے متعلق جو وارد ہوا ہے
في القضاء وما جاء فيه
حدیث نمبر: 24484
٢٤٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي حصين عن (أبي) (١) عبد الرحمن قال: لما أمر داود بالقضاء قطع به، فأوحى اللَّه إليه: (سلهم) (٢) البينة واستحلفهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن سے مروی ہے کہ جب حضرت داؤد علیہ السلام کو قضاء کا حکم دیا گیا تو وہ فیصلہ سے کٹ کر رہ گئے (یعنی فیصلہ نہ کرسکے) ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی طر ف وحی فرمائی ان لوگوں سے گواہ کا پوچھو اور ان سے قسم اٹھواؤ۔
حواشی
(١) سقط من [أ، جـ، ح، ز، ط]؛ وانظر: أخبار القضاة (١/ ٣٠).
(٢) في [ح]: (سلمهم).