مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في (الحكم) يكون هواه لأحد الخصمين باب: فیصلہ کرنے والے کا جھکائو خصمین میں سے کسی ایک کی طرف ہو
حدیث نمبر: 24461
٢٤٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن عبد العزيز التنوخي عن إسماعيل بن عبيد اللَّه بن (أبي) (١) المهاجر عن عبد الرحمن بن غنم الأشعري قال: قال عمر: "ويل لديان أهل الأرض من ديان أهل السماء يوم (يلقونه) (٢) إلا من أمَّ العدل وقضى بالحق، ولم يقض لهوى ولا قرابة، ولا لرغبة ولا لرهبة، وجعل كتاب اللَّه مرآة بين عينيه". (٣)مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ زمین کے حاکم کی آسمانوں کے حاکم کے سامنے ہلاکت ہوگی جس دن زمین والا حاکم اوپر والے حاکم سے ملے گا۔ سوائے اس حاکم کے جس نے عدل و انصاف کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا ہوگاں کسی خواہش یا رشتہ داری یا رغبت اور خوف سے مغلوب ہو کر نہیں کیا ہوگا اور اللہ کی کتاب کو اپنی آنکھوں کے سامنے آئینہ بنا کر رکھا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) سقط من: [ط].