حدیث نمبر: 24446
٢٤٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن الحارث عن أبي مكين أن أبا مجلز ويحيى بن عقيل قال أحدهما: رجل خانني فذهب مني (بدراهم) (١) فصارت له عندي دراهم، أفلا آخذ من دراهمه كما أخذ من (دراهمي) (٢)؟ قال لي: لا (تأخذ) (٣) [لكي لا آخذ] (٤)، قال (الآخر) (٥): لكني آخذ.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو مجلز اور یحییٰ بن عقیل، ان میں سے ایک نے فرمایا : ایک شخص نے میرے ساتھ خیانت کی اور میرے دراہم لے کر بھاگ گیا، پھر اس کے دراہم میرے پاس آگئے ، تو کیا جس طرح اس نے میرے دراہم لئے ہیں اس کے دراہم لے لوں ؟ انہوں نے کہا کہ مت لے تاکہ میں بھی نہ لوں۔ لیکن دوسرے نے جواب دیا کہ میں تولوں گا۔

حواشی
(١) في [أ، هـ]: (بدرهم).
(٢) في [ط]: (درهمي).
(٣) في [جـ]: (تأخذه).
(٤) في [ز]: (لكى لا لى لا أخذ).
(٥) في [هـ]: (الآخذ).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24446
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24446، ترقيم محمد عوامة 23403)