مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24426
باب: رہن جب مرتہن کے پاس ہو تو پھر وہ باقی قرض خواہوں سے زیادہ حق دار ہے
من قال: إذا كان الرهن عند المرتهن فهو أحق (به) من سائر الغرماء
حدیث نمبر: 24426
٢٤٤٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: إذا قبض المرتهن الرهن ثم مات الراهن وعليه دين، فهو أحق به من الغرماء حتى يستوفي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب مرتہن رہن پر قبضہ کرلے، پھر راہن فوت ہوجائے اور اس پر قرضہ ہو تو وہ باقی قرض خواہوں سے زیادہ حق دار ہے، یہاں تک کہ اپنا حق پورا وصول کرلے۔