حدیث نمبر: 24375
٢٤٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عمر بن راشد عن يحيى ابن أبي كثير عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال: لا تجوز شهادة ملة على ملة إلا المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ایک مذہب والوں کی دوسرے مذہب والوں پر گواہی قبول نہیں سوائے مسلمانوں کے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ یہودی کی نصرانی پر اور نصرانی کی یہودی پر گواہی قبول نہ فرماتے تھے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24375
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24375، ترقيم محمد عوامة 23337)