مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24330

باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کفیل ضامن ہو گا

من قال: الكفيل غارم

حدیث نمبر: 24330
٢٤٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ابن عون عن محمد قال: (قلت) (١) (لشريح) (٢): كفيلي حيل دونه، ومالي اقتضي مسمى، و (مال) (٣) غريمي اقتسم دوني، فقال: إن كان (الكفيل) (٤) (مخيرا) (٥) فالكفيل غارم، وإن كان مالك اقتضي مسمى، فأنت أحق به، وإن كان مال غريمك اقتسم دونك فهو بالحصص.
مولانا محمد اویس سرور

محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح سے عرض کیا : میرے کفیل اور میرے درمیان رکاوٹ حائل کردی گئی، اور میرا مال نام زد کرکے وصول کیا گیا اور میرے غریم کا مال میرے علاوہ تقسیم کردیا گیا۔ آپ نے فرمایا : اگر کفیل مخیر تھا تو وہ ضامن ہے ، اور اگر تیرا مال نام زد کرکے وصول کیا گیا تو تو اپنے مال کا زیادہ حق دار ہے، اور اگر تیرے غریم کا مال تیرے علاوہ تقسیم کردیا گیا تو وہ حصوں کے ساتھ ہوگا۔

حواشی
(١) سقط من [أ، هـ].
(٢) في [ح]: (شريح).
(٣) في [ز]: (مالي).
(٤) سقط من [ح، هـ].
(٥) في [ز]: (محرا)، وفي [جـ]: (مجيزا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24330
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14771، 14772، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24331، ترقيم محمد عوامة: 23294»