حدیث نمبر: 24304
٢٤٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل (بن يوسف) (١) عن ابن عون قال: كتبت إلى نافع أسأله عن أهل البيت يكونون للرجل، أيصلح أن يفرق بينهم؟ قال: فقال: لا أعلم ذلك حراما، ولكن يكره عندنا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کو لکھا اور ان سے دریافت کیا کہ اگر ایک ہی گھر کے کچھ افراد کسی کے غلام ہوں تو کیا وہ فروخت کرتے وقت ان کے درمیان جدائی کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا میں اس کو حرام نہیں سمجھتا، لیکن ناپسندیدہ ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24304
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24304، ترقيم محمد عوامة 23270)