مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24264
باب: کچھ لوگ اگر کسی ایک مکان میں شریک ہوں
في القوم يكونون شركاء في الدار
حدیث نمبر: 24264
٢٤٢٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن (جريج) (٢) قال: قلت لعطاء: ابتعت أنا ورجل دارا، ولرجل سدس وللآخر نصف فباع -يعني صاحبي-، آخذه أنا وهم (جميعًا) (٣) (أو) (٤) آخذه دونهم، قال: (لا) (٥)! (بل) (٦) تأخذه دونهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ میں نے اور ایک دوسرے شخص نے مل کر ایک مکان خریدا، ایک آدمی کا اس میں چھٹا حصہ ہے۔ آدھا مکان دوسرے شخص کا ہے۔ میرے ساتھی نے اپنا حصہ بیچ دیا ہے۔ کیا میں اور وہ سب مل کر اس حصے کو لیں گے یا ان کے بغیر صرف میں لوں گا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں! بلکہ ان کے بغیر صرف تم اس کو لو گے۔
حواشی
(١) في [ز، ح]: (عن).
(٢) في [أ، ط]: (جريح).
(٣) في [أ، ح، ط]: (جمعًا).
(٤) في [ط]: (لو).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [م]: (لم).