مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يأخذ من مال ولده باب: کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
حدیث نمبر: 24172
٢٤١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن هشام بن عروة عن محمد بن المنكدر أن رجلًا خاصم أباه في (مال) (١) (كان) (٢) أصابه إلى النبي ﷺ فقال: "أنت ومالك لأبيك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن المنکدر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے والد سے جھگڑا کرتے ہوئے آیا، جس نے اس کا مال لیا تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تو اور تیرا مال دونوں تیرے والد کے ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [جـ].