مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
(في) الإذن على حوانيت السوق باب: بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
حدیث نمبر: 24157
٢٤١٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (عبادة) (١) بن مسلم ⦗٤٣٣⦘ (الفزاري) (٢) عن درهم (أبي) (٣) عبيد المحاربي قال: رأيت عليا أصابته السماء (وهو) (٤) في السوق، فاستظل بخيمة الفارسي، فجعل الفارسي يدفعه عن خيمته و (جعل) (٥) علي يقول: إنما أستظل من المطر (٦)، فأخبر الفارسي بعد أنه علي فجعل يضرب (٧) صدره (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت درھم ابو عبید المحاربی سے مروی ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بازار میں دیکھا کہ بارش شروع ہوگئی، آپ ایک فارسی کے خیمہ کے سایے میں کھڑے ہوگئے۔ وہ فارسی آپ کو دھکیلنے لگا۔ علی رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ میں تو صرف بارش سے بچنے کے لیے یہاں رکا ہوں۔ بعد میں جب اس فارسی کو پتہ چلا کہ یہ علی رضی اللہ عنہ تھے تو وہ اپنے سینہ پر ہاتھ مارنے لگا۔
حواشی
(١) في [ز]: (عباد).
(٢) في [ط، ز] (العرارى).
(٣) في [ح، ط]: (بن).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [ز]: زيادة (فجعل الفارسي يدفعه عن خيمته وعلي يقول: إنما أستظل من المطر).
(٧) في [ز]: زيادة (على).
(٨) مجهول؛ لجهالة درهم أبي عبيد.