مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
(في) الإذن على حوانيت السوق باب: بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
حدیث نمبر: 24156
٢٤١٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: كنت مع مجاهد في سوق الكوفة وخيام للخياطين (مقبلة) (١) على السوق مما يلي دور (بني) (٢) البكاء، فقال: كان ابن عمر يستأذن في مثل هذه؟ قال: (وقلت) (٣): كيف (كان) (٤) يصنع؟ قال: كان يقول: السلام عليكم ألج؟ ثم يلج (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں حضرت مجاہد کے ساتھ کوفہ کے بازار میں تھا، درزیوں کے خیمے (چبوترے) بنو البکّاء کے گھروں سے ملا ہوا جو بازار تھا اس کے سامنے نصب تھے، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان سے اس کی اجازت لیتے تھے۔ میں نے عرض کیا کس طرح کرتے تھے ؟ فرمایا : وہ فرماتے تھے السلام علیکم کیا میں داخل ہوسکتا ہوں ؟ پھر داخل ہوتے۔
حواشی
(١) في [ز]: (يقبله).
(٢) سقط من [أ، ح، هـ].
(٣) في [جـ]: (فقلت).
(٤) في [جـ، ز] زيادة (كان).