حدیث نمبر: 2413
٢٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن (حكيم) (٢) بن جابر أن عمر كان إذا افتتح الصلاة قال: سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، ولا إله غيرك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن جابر کہتے ہیں کہ حضرت عمر جب نماز شروع کرتے تو یہ کلمات کہتے تھے : اے اللہ تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [أ، جـ، ك]: (حكم).