حدیث نمبر: 24108
٢٤١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (يزيد) (١) بن زياد (بن) (٢) أبي الجعد عن حبيب بن أبي ثابت عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الرقبى، (و) (٣) قال: "من أرقب رقبى فهي له" (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رقبی سے منع فرمایا اور فرمایا : جس کو رقبی کے طور پر کوئی مکان مل گیا تو وہ اسی کا ہے۔ ( رُقبی کہتے ہیں ایک شخص دوسرے سے کہے کہ میں نے یہ گھر تجھے ہبہ کردیا ہے اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ میری طرف پھر لوٹ جائے گا ، اور اگر میں تجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ تمہارا ہوگا۔ )

حواشی
(١) في [ز]: (زيد).
(٢) في [ط]: (عن).
(٣) سقطت من [هـ، ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24108
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ صرح حبيب بالسماع عند النسائي، وأخرجه أحمد (٤٨٠١)، والنسائي ٦/ ٢٧٤، وعبد الرزاق (١٦٩٢٠)، وابن ماجه (٢٣٨٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24108، ترقيم محمد عوامة 23082)