حدیث نمبر: 24086
٢٤٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن طاوس عن ⦗٤١٥⦘ حجر (المدري) (١) عن زيد بن ثابت أن النبي ﷺ جعل العمرى للوارث (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عمری والے مکان کو ورثاء کے لئے قرار دیا۔ ( العمری بولتے ہیں کہ آدمی اپنا گھر کسی کو دے دے پھر جب دینے والا فوت ہوجائے تو وہ گھر ورثاء کی طرف لوٹ آتا ہے۔ زمانہ جاہلیت میں لوگ اس طرح کیا کرتے تھے۔ )
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (المدني).