مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24076
باب: کوئی شخص چیز کو اس شرط پر خریدے کہ پہلے اس کو دیکھے گا
الرجل يشتري الشيء على أن ينظر إليه
حدیث نمبر: 24076
٢٤٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: كان ابن أبي ليلى يقول: إذا كان البائع بالخيار فماتت السلعة فليس على المشتري شيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ابن ابی لیلیٰ فرمایا کرتے تھے کہ اگر بیع میں بائع کو خیار ہو پھر سامان مشتری کے پاس ہلاک ہوجائے تو اس پر کچھ بھی لازم نہ ہوگا۔