مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: إذا صرفت فلا تفارقه وبينك وبينه لبس باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب آپ بیع کرو تو جب تک آپ کے اور اُس کے درمیان اشتباہ ہو اُس سے جدا نہ ہو
حدیث نمبر: 23971
٢٣٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عقبة أبي (الأخضر) (١) قال: سئل ابن عمر عن الذهب يباع بنسيئة، فقال: سمعت عمر بن الخطاب على هذا المنبر وسئل عنه فقال: كل ساعة استنسأه فهو ربا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ سونے کو ادھار فروخت کرنا کیسا ہے ؟ فرمایا میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس منبر پر سنا تھا ان سے سوال کیا گیا تھا ؟ آپ نے فرمایا : جتنی گھڑی کا بھی اس نے ادھار کیا ہے وہ سب سود ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، جـ]: (الأحصر)، وفي [ز]: (الاحضر).
(٢) مجهول؛ لجهالة عقبة أبي الأخضر.