مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: إذا صرفت فلا تفارقه وبينك وبينه لبس باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب آپ بیع کرو تو جب تک آپ کے اور اُس کے درمیان اشتباہ ہو اُس سے جدا نہ ہو
حدیث نمبر: 23968
٢٣٩٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة أن طلحة اصطرف دنانير بوزن فنهاه عمر أن يفارقه حتى يستوفي (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ نے چاندی کے بدلہ میں دینار وصول کیے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو منع فرما دیا کہ جب تک پورا ثمن وصول نہ کرلو اس سے جدا مت ہو۔
حواشی
(١) منقطع؛ أبو قلابة لا يروي عن طلحة.