مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة باب: سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر سرابر فروخت کی جائے گی
حدیث نمبر: 23949
٢٣٩٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى بن (عبيد عن) (١) فضيل بن غزوان عن ابن أبي (نُعْم) (٢) عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "الفضة بالفضة وزن بوزن مثل بمثل، والذهب بالذهب وزن بوزن، (مثل بمثل) (٣)، فما زاد فهو ربا، ولا (تباع) (٤) ثمرة حتى يبدو صلاحها" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : چاندی کو چاندی کے بدلے، برابر سرابر اور سونے کو سونے کے بدلے برابر سر ابر بیع کرو، اور جو زیادتی ہوگی وہ سود ہے ، اور بدو صلاح سے قبل پھلوں کی بیع مت کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (نعيم).
(٣) سقط من [أ، هـ، ح، ط].
(٤) في [ط، ح]: (يباع).