مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
القوم يختلفون في النقد باب: نقدی کے بارے میں اگر لوگ اختلاف کریں
حدیث نمبر: 23928
٢٣٩٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (أبي) (١) الجراح قال: حدثني موسى بن سالم قال: لما أجلى الحجاج أهل الأرض أتتني امرأة بكتاب زعمت (أن) (٢) الذي (أُعتق) (٣) أبوها: هذا ما اشترى طلحة بن عبيد اللَّه من فلان بن فلان، اشترى منه (فناءه) (٤) (دينارًا أو درهمًا) (٥) بخمسمائة درهم بالجيد (والطيب والحسن) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن سالم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ جب حجاج نے اہل الارض کو بری الذمہ کیا، میرے پاس ایک خاتون مکتوب لے کر آئی ، اس کا خیال تھا کہ بیشک اس کے والد کو آزاد کیا گیا ہے۔ (کہنے لگی) یہ وہ ہے جس کو طلحہ بن عبید اللہ نے فلان بن فلان سے خریدا، اس نے ایک نوجوان سے دینار یا درہم کے بدلے میں خریدا پانچ سو درہم کے بدلے میں جو جید، عمدہ اور اچھے تھے، اور اس کو ثمن بھی دے دیا، اور اس کو اللہ کے لئے آزاد کردیا۔
حواشی
(١) في [ح، جـ]: (ابن).
(٢) في [ز]: (أنه).
(٣) في [أ، ح، جـ، ز]: (اعتق).
(٤) في [أ، هـ]: (فناه).
(٥) هذا اسمه وفي [أ، هـ]: (دينار أو درهم).
(٦) في [جـ]: (والحسن والطيب).