مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يأذن للرجل يبني في الدار ثم يخرجه باب: کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
حدیث نمبر: 23926
٢٣٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أشعث بن أبي الشعثاء أن رجلا أعار رجلًا حائطا فبنى عليه فقال شريح لصاحب الحائط: أردد عليه نفقته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کو دیوار کرایہ پر دی اور اس نے اس پر تعمیر کردی، حضرت شریح نے دیوار والے سے فرمایا : اس کو نفقہ دو ۔