مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يزرع في الأرض بغير إذن (أهلها) باب: کوئی شخص دوسرے کی زمین پر بغیر اُس سے پوچھے کاشت کرے
حدیث نمبر: 23899
٢٣٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد قال: مر النبي ﷺ على زرع يهتز (فسأل) (١) عنه، فقالوا: رجل زرع أرضا بغير إذن صاحبها، فأمره أن يردها ويأخذ نفقته (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک سرسبز زمین کے پاس سے گذرے آپ نے اس زمین کے متعلق دریافت کیا، لوگوں نے عرض کیا کہ ایک شخص نے دوسرے کی زمین پر بغیر اجازت کا شت کیا ہے، آپ نے اس کو واپس کرنے کا حکم دیا اور حکم دیا کہ نفقہ (خرچہ) واپس لے لے۔
حواشی
(١) في [ط]: (فقالت)، وفي [أ، ح]: (فسألت).