مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل تموت امرأته ولها ولد (صغار) وخادم باب: عورت (بیوی) فوت ہو جائے اور اُس کی چھوٹی اولاد اور خادم ہوں
حدیث نمبر: 23849
٢٣٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن إسماعيل بن عبد الملك أن امرأة ماتت وتركت (ولدا صغيرا) (١) وجارية، فأراد الأب أن يشتري الجارية، فقال سعيد: قومها في السوق قيمة، ثم أشهد على نفسك بثمنها، ثم اصنع (بها) (٢) ما بدا لك.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل سے مروی ہے کہ ایک خاتون کا انتقال ہوا اس نے ایک چھوٹا بچہ اور باندی چھوڑی، اس کے والد نے باندی کو خریدنے کا ارادہ کیا، حضرت سعید نے فرمایا : بازار میں جا کر اس کی قیمت لگاؤ، پھر اس کے ثمن پر گواہ بناؤ، پھر اس کے بعد جو تمہارا دل چاہے اس کے ساتھ کرو۔
حواشی
(١) في [ط]: (ولدًا فغيرًا).
(٢) في [أ، ح، ط]: (به).