مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل تموت امرأته ولها ولد (صغار) وخادم باب: عورت (بیوی) فوت ہو جائے اور اُس کی چھوٹی اولاد اور خادم ہوں
حدیث نمبر: 23848
٢٣٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن موسى بن سعيد أن جدته ماتت عند أبي بردة فاقتوى أبو بردة بعض جواريها، قلت: حدثك ابن عون عن محمد قال: إذا أراد الرجل أن يأخذ جارية ولده وهم صغار، قوّمها عليه قيمة وأشهد (لهم) (١) بثمنها، قال: نعم! سمعته.مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ فرماتے ہیں کہ ان کی دادی کا حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ کے پاس انتقال ہوا، حضرت ابو بردہ نے ان کی کچھ لونڈیوں کو اپنے لئے خاص کرلیا، میں نے ان سے عرض کیا، آپ کو ابن عون نے محمد سے روایت کی ہے کہ اگر کوئی شخص چھوٹے بچے کی باندی لینے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کو اس پر ان کی قیمت لگائے ، اور ان کے لئے ان کے ثمن کا گواہ بنا لے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں میں نے سنا ہوا ہے۔
حواشی
(١) زائدة في [جـ، ز].