مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره النهبة ونهى عنها باب: جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
حدیث نمبر: 23764
٢٣٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن ثعلبة بن الحكم قال: أصبنا غنما للعدو فانتهبناها (١) فأمر النبي ﷺ بالقدور فأكفئت ⦗٣٣١⦘ وقال: "لا تحل النهبة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثعلبہ بن حکم فرماتے ہیں کہ ہمیں دشمن کی کچھ بکریاں ملیں تو ہم نے ان کو اٹھا لیا (لوٹ لیا) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگچوں کو الٹانے کا حکم دیا تو ہم نے ہانڈیوں کو الٹا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا لوٹ مار حلال نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (فنصبنا قدورنا).