حدیث نمبر: 23762
٢٣٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) حدثنا شعبة عن محمد بن أبي المجالد قال: اختلف أبو بردة وعبد اللَّه بن شداد في السلم، فأرسلوني إلى ابن أبي أوفى فسألته فقال: كنا نسلم في الحنطة والشعير والزبيب على عهد النبي ﷺ وأبي بكر، ولا ندري: عند أصحابه منه شيء أم لا؟ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابی المجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ اور حضرت عبد اللہ بن شداد میں بیع سلم کے متعلق اختلاف ہوا، آپ نے مجھے ابن ابی اوفیٰ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے پوچھا تو فرمایا : ہم لوگ حضرت محمد ﷺ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں گندم، جو اور کشمش میں بیع سلم کرتے تھے، اور ہم کسی صحابی سے بھی ہاں یا ناں نہیں جانتے۔
حواشی
(١) سقط من [أ، هـ]، وتكرر في [ز].