مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
ما يقول الرجل إذا سمع الأذان باب: اذان سننے والا جواب میں کیا کہے؟
حدیث نمبر: 2376
٢٣٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن عليه، ويزيد بن هارون عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن إبراهيم عن عيسى بن طلحة قال: دخلنا على معاوية فجاء المؤذن (فأذن) (١) (فقال) (٢): اللَّه أكبر اللَّه أكبر (٣)، فقال ⦗٤٨٨⦘ معاوية (بن أبي سفيان) (٤)، مثل ذلك (٥)، (فقال: أشهد ألا إله إلا اللَّه، فقال معاوية مثل ذلك، فقال: أشهد أن محمدًا رسول اللَّه، فقال معاوية مثل ذلك) (٦)، ثم قال: هكذا سمعت نبيكم يقول (٧).مولانا محمد اویس سرور
عیسیٰ بن ابی طلحہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت معاویہ کی خدمت میں حاضر تھے کہ اتنے میں موذن آیا اور اس نے اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ کہا۔ حضرت معاویہ نے جواب میں یونہی کہا۔ پھر اس نے أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کہا تو حضرت معاویہ نے بھی یونہی کہا۔ پھر اس نے أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ کہا تو حضرت معاویہ نے بھی یونہی کہا۔ پھر فرمایا کہ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یونہی فرماتے سنا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) ذكر في [أ]: (اللَّه أكبر مرة واحدة).
(٤) سقط من: [أ، خ، هـ].
(٥) زيادة من [أ، ب، د، ك].
(٦) زيادة من [أ، ب، د، ك].