مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23730

باب: کوئی شخص کسی کو مال مضاربت کے طور پر دے

الرجل يدفع إلى الرجل المال مضاربة

حدیث نمبر: 23730
٢٣٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روّاد بن جراح عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير أنه قال للحكم بن (عتيبة) (١) فقال: إن كان رجع (إلى) (٢) صاحبه فأعلمه أنه نقص من (مالك) (٣) فقال: اذهب فاعمل بما بقي، فالربح على (خمسة) (٤) آلاف يقتسمانه، و (إن) (٥) لم يكن قال له؛ فرأس مال الرجل عشرة آلاف و (يقتسمان) (٦) ما زاد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یحییٰ بن ابی کثیر نے حضرت حکم بن عتیبہ سے (اس بارے میں) کہا تو انہوں نے فرمایا اگر وہ اپنے ساتھی کی طرف لوٹے اور اس کو بتائے کہ تیرے مال میں نقصان ہوگیا ہے، اور ساتھی کہے کہ تو چلا جا اور جو باقی بچا ہے اس میں عمل کر، تو نفع پانچ ہزار پر (حساب ہوگا) اور وہ دونوں اسے تقسیم کریں گے، اور اگر اس نے اس سے یہ نہ کہا ہو تو آدمی کا راس المال دس ہزار ہے اور جو اس سے زائد ہو وہ دونوں تقسیم کرلیں گے۔

حواشی
(١) في [أ، ط، ح]: (عيينة).
(٢) في [أ، ط، ح]: (عن).
(٣) في [جـ]: (ماله).
(٤) في [ط]: (قسمة).
(٥) في [جـ]: (لو).
(٦) في [أ، هـ]: (يقسمان).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23730
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 22729»