مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23690

باب: شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا

الدينار الشامي بالدينار الكوفي

حدیث نمبر: 23690
٢٣٦٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يكره دينار شامي بدينار (كوفي) (١) و (درهم) (٢)، ولا بأس إذا كان لك على رجل دينار كوفي (فيعطيك) (٣) دينارا شاميا وتشتري الفضل منه بشيء، ولا تفترقا إلا وقد تصرم ما بينهما.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم ناپسند کرتے تھے کہ شامی دینار کو کوفی دینار اور ایک درہم کے بدلے فروخت کیا جائے، اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے جبکہ کسی شخص کے ذمہ آپ کا کوئی کوفی دینار ہو، اور وہ آپ کو شامی دینار دے دے، اور آپ زیادتی اس سے کسی چیز کے بدلے خرید لیں، اور وہ دونوں اس وقت تک جدا نہ ہوں جب تک کہ آپس کا معاملہ ختم نہ کرلیں۔

حواشی
(١) في [ط]: (في).
(٢) في [ز]: (دراهم).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (فتعطيه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23690
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 22694»