مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23679
باب: بتوں کی بیع کرنا
في بيع الأصنام
حدیث نمبر: 23679
٢٣٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن عطاء عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ عام الفتح يقول: "إن اللَّه ورسوله حرم بيع الخمر والخنازير والأصنام والميتة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے سال یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : بیشک اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے شراب، خنزیر، بتوں اور مردار کی بیع کو حرام قرار دیا ہے۔