مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره أن يكاتب عبده إن لم (يكن) له حرفة باب: جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ غلام کے پاس اگر کوئی پیشہ نہ ہو اور پھر اُس کو مکاتب بنایا جائے
حدیث نمبر: 23637
٢٣٦٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي جحر الفراء عن أبي ليلى (الكندي) (١) أن سلمان أراد أن يكاتب غلاما له فقال: من أين؟ قال: أسأل الناس، قال: تريد أن تطعمني أوساخ الناس؟ فأبى أن يكاتبه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان نے اپنے غلام کو مکاتب بنانے کا ارادہ کیا، پھر اس سے پوچھا مال کہاں سے لائے گا ؟ اس نے کہا کہ لوگوں سے مانگ کر، آپ نے فرمایا : کیا تو مجھے لوگوں کی میل کھلانا چاہتا ہے ؟ پھر اس کو مکاتب بنانے سے انکار کردیا۔
حواشی
(١) في [ز]: (النكدي).