مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23610
باب: تجارت اور اُس کی فضیلت میں
في التجارة والرغبة فيها
٢٣٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش (عن) (١) شقيق عن (مسروق) (٢) عن عائشة قالت: قال أبو بكر في مرضه الذي مات فيه: انظروا ما زاد في مالي منذ دخلت في الخلافة فابعثوا به إلى الخليفة من بعدي، فإني قد كنت أستحله، وقد (كنت) (٣) أصبت من (الودك) (٤) نحوا مما كنت أصبت من التجارة، قالت عائشة: فلما مات نظرنا، فإذا عبدٌ نوبي يحمل صبيانه، وناضح كان (يسنى) (٥) عليه قالت: فبعثنا بهما إلى عمر، قالت: فأخبرني (جريي) (٦) أن عمر بكى وقال: رحمة اللَّه على أبي بكر! لقد أتعب من بعده تعبا شديدا (٧).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مرض الوفات قریب آیا ، آپ نے فرمایا : میرے مال میں دیکھو خلافت میں آ نے کے بعد اس میں کتنا اضافہ ہوا ہے، اور وہ میرے بعد والے خلیفہ کو بھیج دو ، بیشک میں اس کو حلال سمجھتا تھا، اور جتنا مال میں نے تجارت میں کمایا ہے تقریباً اتنا ہی میں نے چکنائی سے بھی حاصل کیا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب آپ کی وفات ہوگئی اور ہم نے دیکھا تو ایک نوبی غلام تھا۔ جس نے اپنے بچے اٹھائے ہوئے تھے اور ایک اونٹنی تھی جس پر پانی لایا کرتے تھے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نے یہ سب عمر رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھے میرے قاصد نے بتایا کہ عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور فرمایا کہ ابوبکر پر اللہ رحم فرمائے انہوں نے اپنے بعد میں آنے والوں کو سخت مشقت میں ڈال دیا ہے۔