مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23605
باب: تنگ دست کو مہلت دینا اور اُس کے ساتھ نرمی کرنا
إنظار المعسر والرفق به
٢٣٦٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن ربعي قال: قال عقبة بن عمرو لحذيفة: حدثني بشيء سمعته من رسول اللَّه ﷺ (قال) (١): (سمعت رسول اللَّه ﷺ) (٢) يقول: "كان (٣) فيمن كان قبلكم (رجل) (٤) أتاه الملك ليقبض روحه فقال: هل (عملت) (٥) خيرًا؟ قال: ما أعلمه، قال: انظر، قال: ما أعلمه، إلا أني كنت رجلا (أجازف) (٦) الناس وأخالطهم، فكنت أنظر المعسر وأتجاوز عن (الموسر) (٧) فأدخله اللَّه الجنة" قال عقبة: وأنا سمعته يقول ذلك (٨).حضرت عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ مجھے کوئی ایسی بات بتائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : تم سے پہلے ایک شخص تھا، فرشتہ اس کی روح قبض کرنے آیا ، اور اس سے پوچھا کہ کیا تیرا کوئی نیک عمل ہے ؟ اس نے کہا کہ میں نہیں جانتا، اس نے کہا غور کر، اُ س شخص نے کہا اس کے علاوہ مجھے نہیں معلوم کہ میں بیع میں لوگوں کو مہلت دیتا تھا اور ان سے معاملات کرتا تھا، پس میں تنگ دست کو مہلت دیتا اور امیر سے تجاوز کرتا، پس اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل فرما دیا۔ حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔