مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23586
باب: کوئی شخص غلام کو مکاتب بنا لے اور اُس کی میراث کی شرط لگا دے کہ وہ میں وصول کروں گا
الرجل يكاتب المكاتب ويشترط ميراثه
٢٣٥٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن محمد أن رجلا كاتب غلاما له واشترط ولاءه وميراثه وداره، فلما أدى مكاتبته عتق (ثم مات) (١) فخاصم أولياؤه (في ميراثه) (٢) فأبطل شريح ذلك، فقال المولى: فما يغني (عني) (٣) شرطي (منذ) (٤) عشرين سنة؛ فقال شريح: شرط اللَّه قبل شرطك منذ خمسين سنة.محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو مکاتب بنا لیا، اور اس کی ولاء ، میراث اور گھر کی اپنے لیے شرط لگا دی، جب غلام نے بدل کتابت ادا کیا تو وہ آزاد ہوگیا، پھر اس کا انتقال ہوگیا، اس کی وفات کے بعد اس کے اولیاء کا میراث کے بارے میں جھگڑا ہوگیا، حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس کو باطل کردیا، اس کے آقا نے کہا کہ مجھے بیس سال سے لگائی ہوئی شرط کا کیا فائدہ ہوا ؟ حضرت شریح نے فرمایا : اللہ کی شرط تجھ سے پہلے پچاس سال سے ہے، اور اس کا زیادہ حق ہے۔