مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في رجل رأي جارية تباع فقالت: إني مسروقة باب: کوئی شخص باندی دیکھے جو فروخت ہو رہی ہو اور وہ باندی کہے میں چوری شدہ ہوں
حدیث نمبر: 23579
٢٣٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن عمران القطان قال: سمعت الحسن وسئل عن رجل رأى جارية في السوق تباع فقالت: إني مسروقة، فقال: (تشترى) (١) ولا تصدق.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے بازار میں باندی دیکھی جو بک رہی تھی، اور اس باندی نے کہا کہ میں چوری شدہ ہوں، آپ نے فرمایا خرید لو اس کی تصدیق مت کرو۔ پھر میں نے حضرت قتادہ سے دریافت کیا تو آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ، ح]: (تشرى)، وفي [ز]: (تشرا).