مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23498
باب: عورت اپنے خاوند کے گھر سے صدقہ کر سکتی ہے
المرأة تصدق من بيت زوجها
حدیث نمبر: 23498
٢٣٤٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن يونس عن زياد بن جبير عن سعد قال: لما بايع النبي ﷺ النساء (قامت) (١) إليه امرأة جليلة كأنها من نساء (مضر) (٢) فقالت: يا رسول اللَّه إنا كَلٌّ على (آبائنا) (٣) وأزواجنا وأبنائنا، فما يحل لنا من أموالهم؛ قال: "الرَّطْب تأكلينه وتهدينه" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد سے مروی ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین سے بیعت لی تو ایک باوقار خاتون کھڑی ہوئی گویا کہ وہ مضر میں سے تھی، عرض کی اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم اپنے والدوں، شوہروں اور بیٹوں پر بوجھ ہیں، ان اموال میں سے ہمارے لئے کیا حلال ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر وہ تر چیز ( جس کو ذخیرہ نہیں کرسکتے ) اس کو کھاؤ بھی اور ہدیہ بھی کرو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فأتت).
(٢) في [ح]: (مصر).
(٣) في [ح]: (أبينا).