مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
المرأة تصدق من بيت زوجها باب: عورت اپنے خاوند کے گھر سے صدقہ کر سکتی ہے
حدیث نمبر: 23494
٢٣٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي زائدة عن عبد الملك عن عطاء عن أبي هريرة قال: لا تصدق المرأة إلا من قوتها، فأما من مال زوجها فلا يحل لها إلا بإذنه، ويكون الأجر بينهما (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ خاتون اپنی غذا ( خوراک) کے علاوہ صدقہ نہ کرے، اور خاوند کے مال میں بغیر اجازت کے صدقہ کرنا حلال نہیں، اور (اگر کردیا تو ) ثواب دونوں کو ملے گا۔