مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23470
باب: جو حضرات چوری والے مال ( چیز) کے خریدنے کو ناپسند کرتے ہیں
من كره شراء (السرقة)
حدیث نمبر: 23470
٢٣٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الربيع عن ابن سيرين قال: قلت لعبيدة: أشتري السرقة، وأنا أعلم أنها سرقة؟ قال: لا، قلت: فأشتري الخيانة، و (أنا) (١) أعلم أنها خيانة؟ قال: لا، قلت: فأشتري نيل العمل (٢)؟ قال: وهل تستطيع تركه؟.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے دریافت کیا کہ : کیا میں چوری کا مال خرید سکتا ہوں جبکہ مجھے معلوم ہو کہ یہ چوری کا مال ہے ؟ فرمایا : نہیں۔ میں نے دریافت کیا : کیا میں خیانت کا مال خرید سکتا ہوں جبکہ مجھے معلوم ہو کہ یہ خیانت کا مال ہے ؟ فرمایا : نہیں۔ میں نے دریافت کیا : کیا میں سرکاری ملازمت سے حاصل ہونے والا مال خرید سکتا ہوں ؟ فرمایا : کیا تم اس کو چھوڑ سکتے ہو ؟
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) كذا في النسخ.