مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: المسلمون عند شروطهم باب: اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
حدیث نمبر: 23431
٢٣٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر عن زيد في رجل باع من رجل بعيرًا واشترط رأسه (فقال) (١): له شروى الرأس (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے کسی کو اونٹ فروخت کیا اور سری کی شرط لگا دی، آپ نے فرمایا اس کو سری کے مثل دیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (قال).