حدیث نمبر: 23363
٢٣٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن أبي حميد الساعدي أن النبي ﷺ استعمل (ابن) (١) (اللتبية) (٢) على صدقات بني سليم، فلما جاء قال: هذا لكم، وهذا أهدي لي، فقام النبي ﷺ فخطب الناس فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال: "ما بال (٣) رجال نوليهم أمورًا مما (ولانا) (٤) ⦗٢١٦⦘ (اللَّه) (٥) فيجيء (أحدكم) (٦) فيقول: هذا لكم وهذا أهدي إلي، أفلا يجلس في بيت أبيه أو بيت أمه حتى تأتيه هدية إن كان صادقًا" (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن اللتبیہ کو بنی سلیم کے صدقات پر عامل بنایا۔ جب وہ آئے تو کہا یہ تمہارے لئے ہے اور یہ میرے لیئے ہدیہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگوں کو خطبہ دیا اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء فرمائی اور پھر فرمایا : لوگوں کو کیا ہوگیا ان کو کسی کام کا والی (نگران) بنایا جاتا ہے ان امور میں سے جن کا اللہ نے ہمیں بنایا ہے۔ پھر ان میں سے ایک شخص یہ کہتا ہوا آتا ہے کہ : یہ تمہارے لئے ہے اور یہ میرے لئے ہدیہ ہے۔ اگر وہ سچا ہے تو اپنے باپ یا ماں کے گھر کیوں نہیں بیٹھ جاتا تاکہ یہ ہدیہ اس کے پاس وہیں آجائے ؟

حواشی
(١) في [ط]: (أبي)، وهي سقط من [ز].
(٢) في [ط]: (اللتبيه)، وفي [ع]: (الكتبية).
(٣) في [ز]: زيادة (أقوام).
(٤) في [جـ، ز]: (ولا ناها).
(٥) في [ط]: (إليه).
(٦) في [ع]: (أحدهم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23363
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (١٥٠٠)، ومسلم (١٨٣٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23363، ترقيم محمد عوامة 22394)