حدیث نمبر: 23362
٢٣٣٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (الأعمش) (١) عن شقيق قال: قدم معاذ من اليمن برقيق في (زمن) (٢) أبي بكر، فقال له عمر: (أدفعهم) (٣) إلى أبي بكر، قال: ولِمَ (أدفع) (٤) إليه (رقيقي) (٥)؟ قال: فانصرف إلى منزله ولم ⦗٢١٥⦘ (يدفعهم) (٦)، فبات ليلته ثم أصبح من الغد (فدفعهم) (٧) إلى أبي بكر، فقال له عمر: ما بدا لك؟ قال: رأيتني فيما يرى النائم كاني إلى نار (أهوي) (٨) إليها، فأخذتَ بحجزتي فمنعتني من دخولها، (فظننت) (٩) أنهم هؤلاء الرقيق، فقال (له) (١٠) أبو بكر: هم لك فلما انصرف (١١) إلى منزله قام يصلي فرآهم يصلون خلفه فقال: لمن تصلون؟ فقالوا: للَّه، (فقال) (١٢): اذهبوا أنتم (للَّه) (١٣) (١٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شقیق سے مروی ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں یمن سے غلاموں کو لائے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا : یہ غلام کو دے دو ، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے غلام ان کو کیوں دے دوں ؟ پھر حضرت معاذ رضی اللہ عنہاپنے گھر تشریف لے گئے۔ اور غلاموں کو صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پاس نہیں لے کر گئے۔ انہوں نے رات گذاری پھر جب اگلی صبح ہوئی تو انہوں نے غلام ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دے دئیے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا : آپ رضی اللہ عنہ پر کیا ظاہر ہوئی جو آپ نے ایسا کیا ؟ حضرت معاذ نے فرمایا کہ میں نے خود کو خواب میں دیکھا کہ آگ میرے قریب ہے اور میں اس میں دھکیلا جا رہا ہوں۔ پھر آپ نے مجھے ازار بند کی جگہ سے پکڑ کر آگ میں گرنے سے بچا لیا۔ میرا خیال ہے کہ یہ سب ان غلاموں کی وجہ سے ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یہ سب غلام تمہارے ہیں۔ پھر جب حضرت معاذ گھر تشریف لائے تو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے، غلاموں کو دیکھا کہ وہ بھی ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے پوچھا تم کس کے لئے نماز پڑھ رہے ہو ؟ انہوں نے کہا اللہ کے لئے، حضرت معاذ نے فرمایا : جاؤ تم اللہ کے لئے آزاد ہو۔

حواشی
(١) في [ط]: (أعمش).
(٢) في [جـ، ز]: (زمان).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (أرفعهم).
(٤) في [هـ]: (أرفع).
(٥) في [ط]: (رقيق).
(٦) في [أ، هـ]: (يرفعهم).
(٧) في [أ، هـ]: (فرفعهم).
(٨) في [هـ]: (أهدي).
(٩) في [جـ]: (وظننت).
(١٠) في [جـ، ز]: زيادة.
(١١) في [ز]: زيادة (قام).
(١٢) في [جـ، ز]: (قال).
(١٣) في [ط]: (اللَّه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23362
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23362، ترقيم محمد عوامة 22393)